ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سویڈن میں انتخابات: مہاجرت مخالفین کی نشستوں میں اضافہ متوقع

سویڈن میں انتخابات: مہاجرت مخالفین کی نشستوں میں اضافہ متوقع

Mon, 10 Sep 2018 13:48:45    S.O. News Service

دبئی،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یورپی ملک سویڈن میں آج اتوار کے روز پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ان انتخابات میں دائیں بازو کی مہاجرت مخالف جماعت ’سویڈن ڈیموکریٹس‘ کی نشستوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سویڈن کی پارلیمان کی کْل 349 نشستیں ہیں۔ سویڈن اْن چند یورپی ممالک میں شامل ہے جہاں حالیہ کچھ برسوں کے دوران قوم پرستی میں اضافہ ہوا ہے۔ انتخابی جائزوں کے مطابق دائیں بازو کی قوم پسند جماعت ’سویڈن ڈیموکریٹس‘ ماضی کے مقابلے میں کافی زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔انتخابات سے قبل مرتب کیے جانے والے عوامی جائزوں کے مطابق بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے سیاسی اتحاد کو، جس کی قیادت موجودہ وزیر اعظم اسٹیفان لووین کر رہے ہیں، اپنے مخالف دائیں بازو کے اعتدال پسند چار جماعتی اتحاد ’الائنس‘ پر معمولی سبقت حاصل ہے۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق تاہم نئی حکومت کی تشکیل ایک پیچیدہ معاملہ ہو گا کیونکہ انتخابات میں شریک کسی بھی بلاک کو بھرپور اکثریت ملنے کا امکان کم ہی ہے۔ چار جماعتوں پر مشتمل اتحاد ’الائنس‘ کی کوشش ہے کہ کامیابی حاصل کر کے ماڈریٹ پارٹی کے سربراہ اْلف کرسٹرسن کو ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے۔جائزوں کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت گرین پارٹی کو جسے حکومت میں بائیں بازو کی ’لیفٹ پارٹی‘ کی حمایت بھی حاصل ہے، کی عوامی حمایت میں نسبتاً کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف چار جماعتوں قدامت پسند ماڈریٹ پارٹی، لبرل پارٹی، سنٹر پارٹی اور کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل اتحاد ’الائنس‘ کی کوشش ہے کہ کامیابی حاصل کر کے ماڈریٹ پارٹی کے سربراہ اْلف کرسٹرسن کو ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے۔تاہم اس تمام صورتحال کے حاشیے میں قوم پرست اور مہاجرت مخالف سویڈن ڈیموکریٹک پارٹی بھی موجود ہے جس کے بارے میں اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ اس کی پارلیمان میں نشستوں میں اضافہ ہو گا۔ 2014ء4 میں منعقد ہونے والے انتخابات میں اس جماعت کو 13 فیصد ووٹ ملے تھے۔ تاہم مہاجرت اور ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کو بنیاد بنا کر اس جماعت نے اپنی عوامی مقبولیت میں کافی اضافہ کیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے لیے اہل ووٹرز کی مجموعی تعداد 7.4 ملین ہے۔ پولنگ اسٹیشن مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے کھلے ہیں اور پولنگ کا سلسلہ رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔آج اتوار نو ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے اہل ووٹرز کی مجموعی تعداد 7.4 ملین ہے۔ پولنگ اسٹیشن مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے کھلے ہیں اور پولنگ کا سلسلہ رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ وفاقی پارلیمان کے نمائندوں کے علاوہ ووٹرز 20 کاؤنٹی کونسلوں اور 290 میونسپل اسمبلیوں کے لیے نمائندگان بھی چنیں گے۔


Share: